ممبئی،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقہ میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہوگیاجس میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گھاٹ کوپر کے رہائشی علاقہ میں ایک کنسٹرکشن سائٹ پر یہ طیارہ گرا ۔ حادثہ میں طیارہ میں سوار چار افراد کے علاوہ جائے حادثہ سے گزر رہے ایک راہگیر کی بھی موت ہوگئی ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ طیارہ 2014 تک یوپی حکومت کا تھا ، جسے بعد میں فروخت کردیا گیا تھا ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے پرنسپل سکریٹری انفارمیشن کے حوالہ سے بتایا ہے کہ طیارہ یوپی حکومت کا نہیں ہے ۔ اسے ممبئی کی یو وائی ایوی ایشن کو فروخت کردیا گیا تھا ۔ طیارہ پہلے بھی الہ آباد میں حادثہ کا شکار ہوچکا ہے ۔